پاکستان
14 مئی ، 2015

محمدعلی کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی

 محمدعلی کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹرساڑھے گیارہ میں ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روزبھی نارتھ ناظم آبادکے علاقے حیدری میں مسلح دہشت گردوںنے فائرنگ کرکےلیاقت آبادسیکٹریونٹ 166کے کارکن خرم احمدولدسراج احمد کوشہیدکردیاتھااورآج اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمدعلی کوشہیدکردیاگیااس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے دو کارکنوںکوشہیدکیاجاچکاہے۔محمدعلی کو آج اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ کے جس علاقے میں شہیدکیاگیا یہ علاقہ کالعدم تنظیموں کے زیراثرہے اوراسی علاقے میںاس سے قبل ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کواسی طرح شہیدکیاجاچکاہے لیکن حکومت ، پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے تمام ترحقائق سے آگاہ ہونے کے باوجود کارکنوںکی شہادت میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاگیا اورآج ایک اورکارکن کوشہیدکردیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوںکودہشت گردی کانشانہ بناکرانہیں مذہبی انتہاپسندی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف آوازبلندکرنے کی سزادی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ محمدعلی اورخرم احمدشہیدکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے ۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین نے محمدعلی کی شہادت کے واقعہ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کو اس واقعے پرصدمہ پہنچاہے اورمیں محمدعلی شہید کے لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدعلی شہید کوجنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔علاوہ ازیں محمدعلی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازجنازہ سکینہ مسجد میں ادا کی گئی۔جس میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوری، اراکین اسمبلی، علاقائی یونٹس، سیکٹرز کے ذمہ داران اور شہید کے عزیز اقارب سمیت ایم کیوایم کے کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید خبریں :