پاکستان
14 مئی ، 2015

سانحہ صفورا : کالعدم جماعتوںکیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی.......مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے شہدائے الاظہرگارڈن کی یاد میںچراغاں کیا گیا جبکہ سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما عالم کربلائی میثم جلالوی ، آصف صفوی، احسن رضوی، فدا حسین،محمد حسین جعفری نے سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی کمیونٹی کے 45افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کی ایماء پر پاکستان کو بدامنی کا شکار کرنے والی کالعدم تکفیری جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے،وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ اب کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ایکشن کب لیا جائے گا یا اس المناک سانحہ پر پچھلے واقعات کی طرح سست روی اور زبانی جمع خرچ سے کام لیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر خصوصاًکراچی میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے کیلئے آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا جائے۔

مزید خبریں :