15 مئی ، 2015
بارسلونا.....شفقت علی رضا.....تحریک انصاف اسپین کے 619پیڈ ممبرز نے متفقہ طور پر نیا پاکستان پینل کے محمد شہباز ملک کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپین بھر میں تحریک انصاف کے چار گروپس انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے جن میں قیصر نت گروپ، عبدالصبور گروپ، بٹ برادران گروپ اور شبیر ناز گروپ شامل تھے۔تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن 8جون کو ہونا تھا لیکن تمام گروپس نے متفقہ طور پر الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا اور نیا پاکستان پینل کے محمد شہباز ملک کو صدر منتخب کر لیا۔ نیاپاکستان پینل میں عبد ا لصبور، شہزاد اصغر بھٹی، ارشد بوگا اور علی ذوالفقار حشمت شامل تھے۔نمائندہ’’جنگ‘‘ سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نو منتخب صدرمحمد شہباز ملک نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ہم اپنی ایگزیکٹو باڈی، خواتین ونگ، یوتھ ونگ اور صوبائی عہدیداران کا اعلان کریں گے۔