پاکستان
15 مئی ، 2015

جاپانی قونصل جنرل اکیرا آئوچی کا اندرون سندھ کا دورہ

جاپانی قونصل جنرل اکیرا آئوچی کا اندرون سندھ کا دورہ

کراچی .......کراچی میں متعین جاپانی قونصل جنرل مسٹراکیرا آئوچی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ اور جمعرات کو اندرون سندھ (حیدرآباد اور جامشورو) کا دورہ کیااور روٹری کلب حیدرآباد میں پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیا۔لیکچر کے موقع پر کلب کے سو سے زائد اراکین نے شرکت اور قونصل جنرل کےخیالات کو بغور سنا اور ان سے کئی سوالات بھی پوچھے،جو زیادہ تر دو نوں ملکو ں کے تجارتی تعلقات اورحکومت جاپان کی جانب سے شروع کیے گئے دونوں ملکوں کے شہریوں کے درمیان تبادلے(دونوں ملکوںکے دورے)سے متعلق تھے۔تقریب کے آخر میں روٹری کلب کے صدر رچرڈ عارف نے جاپانی قونصل جنرل کی جانب سے لیکچر دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں جاپاپنی قونصل جنرل نے جامشورو میں مہران یونیورسٹی دورہ کیا اور وہاں پر جاپانی روایتی فوروشیکی کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔دورے کے آخری مرحلے میں قونصل جنرل اور انکی اہلیہ نے تاریخی رنی کوٹ قلعے کا دورہ کیا۔

مزید خبریں :