پاکستان
15 مئی ، 2015

پاکستان کاسب سے بڑاچیلنج انتہاء پسندی اوردہشت گردی ہے، فاروق ستار

پاکستان کاسب سے بڑاچیلنج انتہاء پسندی اوردہشت گردی ہے، فاروق ستار

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ صفوراگوٹھ میںشہیدکیے جانے والے اسماعیلی برادری کے بھائیوں،بہنوںاورنوجوان شہداء کی یادمیں شمعیںروشن کی گئی اوراسماعیلی برادری سے مکمل یکجہتی کااظہارکیاگیا۔اس سلسلے میںگرائونڈعزیزآبادمیںیادگاری تقریب منعقدکی گئی اورشہداء صفوراگوٹھ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورپرنس کریم آغاخان سمیت پوری اسماعیلی برادری کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیںکی گئی۔تقریب میںاسماعیلی برداری سے تعلق رکھنے والے بزرگ،نوجوان،خواتین،بچے اوربچیوںکے علاوہ تمام مذاہب،مختلف مکاتب فکر،قومیتوںاوربرادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے خصوصی شرکت کی اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ شمعیںروشن کی۔بعدازاںرکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستارنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاسب سے بڑاچیلنج انتہاء پسندی اوردہشت گردی ہے۔ کل کاحملہ اسماعیلی کمیونٹی پرحملہ نہیںبلکہ یہ حملہ پاکستان کے استحکام اورسالمیت پرحملہ تھا۔انہوںنے پرنس کریم آغاخان اورپوری اسماعیلی برادری سے الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ ا انہوںنے کہاکہ ایک پرامن اورپاکستان سے محبت کرنیو الی برادری کے ساتھ جس طرح کاظلم ہواہے شائدآرمی پبلک اسکول پشاورکے بعدیہ دوسرا بڑا سانحہ ہے۔کل کے سانحہ نے ہماری اس بات کواجاگرکیاہے کہ پاکستان کاسب سے بڑاچیلنج انتہاء پسندی اوردہشت گردی ہے ،قومی ایکشن پلان کوبنانے سے دہشت گردی اورانتہاء پسندی ختم نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے قومی ایکشن پلان پرعمل بھی کرناہوگا۔آج کراچی جو پاکستان کی ترقی کاانجن ہے اورمنی پاکستان ہے اسے قومی ایکشن پلان کے تحت مقامی پولیس اورمقامی حکومتوںکے نظام دینے ہونگے اوریہاںکے شہریوں کومحلہ اور گلیوں میں چوکیداری نظام بحال کرنے ہونگے۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ سانحہ صفوراگوٹھ میںملوث قاتلوںکوبے نقاب کرکے سزادی جائے۔تقریب سے تجزیہ نگار آغا مسعودنے خطاب میں کہا کہ ہم یہ سانحہ کبھی نہیںبھول سکیںگے آغاخان کمیونٹی پرحملہ پاکستان پرحملہ ہے۔حق پرست گروپ کے پارلیمانی لیڈررشیدگوڈیل نے کہاکہ پاکستان کل جس حادثے سے دوچارہوااوراس کمیونٹی کونشانہ بنایاگیاجس نے پاکستان بنایا۔یہ پرامن لوگ ہیںانہیںٹارگٹ کرناکابنیادی مقصدپاکستان کوغیرمستحکم اورانتشارکاشکارکرناہے۔صدرآرٹس کونسل اعجازفاروقی نے کہاکہ اسماعیلی برادری وہ کمیونٹی ہے جس کاکام انسانیت کی خدمت ہے۔پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے پورے ملک کے صحافی برادری کی جانب سے اسماعیلی کمیونٹی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سانحہ لمحہ فکریہ ہے ان لوگوںکے لئے جوکراچی میںکامیاب آپریشن کی باتیںکررہے ہیں۔کراچی پریس کلب کے سابق صدرامتیازخان فاران نے کہاکہ آج ہم یہاںاپنی اسماعیلی برادری کے دکھ میںشریک ہیںاوران سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔کے یو جےکے سیکرٹری واجدرضااصفہانی نے کہاکہ پاکستان بنانے میںاسماعیلی برادری کابڑاہاتھ ہے یہ پاکستان کی معصوم برادری ہے جس کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا۔ممتازمذہبی اسکالرمولانااطہرمشہدی نے کہاکہ پاکستان میںتسلسل سے ہونے والی دہشت گردی اب ان لوگوںتک پہنچ گئی جوپاکستان بنانے والوںمیںشامل ہیں۔

مزید خبریں :