پاکستان
26 جنوری ، 2012

فراڈ کیس،خرم رسول نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فراڈ کیس،خرم رسول نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور… وزیر اعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ خرم رسول نے ایل پی جی کوٹہ فراڈ کیس میں اپنی ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور عدالت کا دو رکنی بینچ ضمانت کے کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے گیس کوٹہ فراڈ کیس میں خرم رسول اور اس کے بھائی کی عدم گرفتاری اور ڈی جی ایف آئی اے کے عدالت میں ایک بارپھرپیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا تھاکہ دونوں ملزمان کو جمعہ تک ہر صورت میں گرفتار کرکے رقم برآمد کرائی جائے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ ریاست کیخلاف جرم ہورہا ہے، نظرانداز نہیں کرسکتے، کیس کو غیر معمولی نہ سمجھا جائے اس میں وزیراعظم اور سیکرٹریوں کے نام لئے جارہے ہیں ، اس کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :