Geo News
Geo News

کاروبار
17 مئی ، 2015

رمضان سے قبل منافع خور سرگرم ہوگئے

رمضان سے قبل منافع خور سرگرم ہوگئے

کراچی..........رمضان المبارک کا مہینہ تو ابھی دور ہے لیکن اتوار کے روز کراچی کے شہری سبزی لینے پہنچے تو ان کے بھائو دیکھ کر عوام کا پارہ اور بھی چڑھ گیا، لیکن سبزی فروشوں کا اصرار ہے کہ وہ شہری حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر سبزی فروخت کرتے ہیں۔ اتوار کے روز پھل اور فروٹ کی مرکزی ایمپریس مارکیٹ کا رخ کیا تو پتہ چلا کہ سبزیوں میں سب سے سستا ہر دلعزیز آلو ہی ہے، بیس روپے کلو پر آلو تو فروخت ہوا لیکن دیگر سبزیوں کی قیمتوں پر شہری پریشان اور دکاندار مطمئن ہیں۔سبزی فروش کہتے ہیں کہ نرخ زیادہ نہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد پر نرخوں میں اضافے کے بجائے ان میں کمی کی جائے۔

مزید خبریں :