پاکستان
17 مئی ، 2015

چھ بچوں کے جھلس کرہلاک ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

چھ بچوں کے جھلس کرہلاک ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

لندن.....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 6بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میںانھوں نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میںمجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان 6بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 6بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)۔دری اثنامتحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ( Person With Disablity)ونگ کے رکن نورالدین بھمانی عرف( منا بھائی)کومواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ امین آباد پیر الٰہی بخش کالونی میں ادا کی گئی جس میںرکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی،حق پرست اراکین اسمبلی رشید گوڈیل، ڈاکٹر صغیر احمد، محمود عبد الرزاق، ایم کیو ایم PWDونگ کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ نور الدین بھمانی طویل عرصے سے علیل تھے ۔

مزید خبریں :