10 مئی ، 2012
لندن. . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسامہ کو پنا ہ نہیں دی،ظواہری اور ملا عمرکی موجودگی کاعلم نہیں۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے برطانوی میڈیاکوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسامہ کوپناہ دینے میں ملوث نہیں۔آئی ایس آئی سے سی آئی اے زیادہ طاقتورہے،اسے بہتر پتہ ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے اوباماانتظامیہ کیساتھ بہترتعلقات نہ ہونے کااعتراف کیاتھاجبکہ ایمن اظواہری کی پاکستان میں موجودگی سے لاعلمی کااظہارکیاتھا۔