پاکستان
10 مئی ، 2012

لاہور :آئی پی ایل کے میچوں پر جوا کرانے والے دو افرادگرفتار

لاہور ... لاہور میں پولیس نے انڈین پریمئیر لیگ کے میچوں پر جوا کرانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ،تھانہ نولکھا پولیس کے مطابق علاقے میں آئی پی ایل کے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلا جارہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے جوا کرانیو الے دو افراد طاہر اور زاہد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی زوار شاہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے جوئے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر ،بکس اور موبائیل فونز قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم محمد طاہر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے یہ کام کررہا تھا ۔

مزید خبریں :