20 مئی ، 2015
دبئی.......عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں دبئی اور ابوظبی سے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ دونوں افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ہے، جن میں سے ایک شخص کو دبئی اور دوسرے کو ابوظبی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان دونوں افراد کو امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کی درخواست پر گرفتار کیا ہے۔