پاکستان
20 مئی ، 2015

دبئی اورابوظہبی سے کوئی کارکن گرفتارنہیں ہوا، ایم کیوایم

دبئی اورابوظہبی سے کوئی کارکن گرفتارنہیں ہوا، ایم کیوایم

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ دبئی اورابوظہبی سے ایم کیوایم کا کوئی کارکن گرفتارنہیں ہوا ہے ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروںسے ایسا تاثرملتا ہے کہ دبئی اورابوظہبی میںحالیہ گرفتاریوں سے ایم کیوایم کا کوئی تعلق ہے جوکہ سراسر غلط ہے ۔ ترجمان نے واضح کیاکہ دبئی اور ابوظبہی سے ایم کیوایم کا کوئی کارکن گرفتارنہیں ہوا ہے۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس سے ایم کیوایم کے چارکارکنوںکی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پرشہرکے مختلف علاقوںسے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروںنے کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروںپر چھاپے مارے اورمعمار سیکٹر اسکیم 33یونٹ کے کارکنوںشاہد ولد عبدالرشید،ذیشان امین ولد امین الدین،محمدعدنان حبیب اوران کے بھائی فیضان حبیب کوگرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزنے لیاقت آباد سے عدنان ولدعبدالوحیدکو،جبکہ قصبہ علی گڑھ سے کارکن محمد امجد جمیل کوگرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نےکارکنوںکی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ایم کیوایم کے کسی بھی شہید کارکن کے قاتل کوتوگرفتارنہیںکیاگیا لیکن ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوںکوگرفتار کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کورہاکیاجائے۔

مزید خبریں :