پاکستان
20 مئی ، 2015

سانحہ ماڈل ٹاوُن جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔علامہ ناصر

کراچی.......مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ ماڈل ٹاوُن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے،اپنے ایک بیان میںانھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے من پسند جے آئی ٹی رپورٹ جاری کرکے ماڈل ٹاوُن کے شہداء کے ورثا کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے،شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاوُن کے ذمہ دار اللہ کی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے۔ہم شہداء کے ورثا اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پنجاب حکومت کے ہاتھ شہداء ماڈل ٹاوُن کے خون سے تر ہیں،ہم جے آئی ٹی کی اس یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :