21 مئی ، 2015
کراچی......ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیے کے مطابق لیفٹ اوور، امپرومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل پیپرز، 10پرچوں اور دوسرے تعلیمی بورڈوں سے آئے ہوئے اور فیل شدہ امیدواروں کے نویں اور دسویں سائنس و جنرل گروپ (ریگولر وپرائیویٹ)کے عملی امتحانات 25مئی تا6 جون منعقد ہوں گے،جن میں ً 5000امیدوار فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر اسٹڈیز، غذا و تعذیہ، ملبوسات و پارچہ بافی اور بریل میں شرکت کریں گے۔ عملی امتحانات کا پروگرام امیدواروں کے فراہم کردہ رہائشی پتوں پر ارسال کردیا گیا ہے، جن امیدواروںکو عملی امتحانات کا پروگرام موصول نہ ہوا ہو وہ فوری طور پر بورڈ کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 48سے صبح ساڑھے 9سے شام 5 بجے تک اپنے ایڈمٹ کارڈ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں۔