21 مئی ، 2015
کراچی......ایپکا میٹرک بورڈ کراچی کے منتخب عہدیداروں کا اجلاس کراچی ڈویژن کے صدر توقیر حسین شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے سابق سنیئر نائب صدر اور سابق پریس سیکریٹری رفیق احمد صدیقی المعروف پیر صاحب کی اچانک وفات پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں صدرعبدالوہاب لاکھو، سنیئر نائب صدرحافظ حماد اللہ ثروت، جونیئر نائب صدرحاجی محمد حنیف، سیکریٹری جنرل امین عبدالعلی، ڈپٹی سیکریٹریشکیل احمد، پریس سیکریٹریغلام مصطفیٰ، آفس سیکریٹری محمد وکیل برفت اور دیگر شریک تھے۔