پاکستان
21 مئی ، 2015

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ایگزیکٹ کے معاملے کا سخت نوٹس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ایگزیکٹ کے معاملے کا سخت نوٹس

اسلام آباد.......سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ایگزیکٹ کے معاملے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران کہا گیا ہے کہ اس اسکینڈل سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور مسلسل ہورہی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل کیس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان ایگزیکٹ سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دے۔ اگلے اجلاس میں سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین کو طلب کرلیا گیا۔

مزید خبریں :