پاکستان
10 مئی ، 2012

لوڈشیڈنگ:ق لیگ کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

لوڈشیڈنگ:ق لیگ کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

اسلام آباد… ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج سڑکوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے ایوان تک آپہنچا ہے، مسلم لیگ ق نے اس ایشو پر حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دی تو قائدایوان نے انہیں مشرف دور حکومت کا طعنہ دے دیا۔ سینیٹ میں مسلم لیگ قاف کے رکن کامل علی آغا نے کہاکہ لوڈشیڈنگ عذاب سے عوام تنگ ہیں ، حکومت نے نوٹس نہ لیا تو اس کا ساتھ دینا ممکن نہیں ہوگا، وفاقی وزیر پانی وبجلی جاگ جائیں اور ایوان میں آکر جواب دیں ، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کامل علی آغا کا مائیک بند کرادیا لیکن وہ وہ پھر بھی باآواز بلند چیئرمین سے تکرار کرتے رہے، اس موقع پر قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہاکہ وہ وفاقی وزیر کے کل ایوان میں آنے کی یقین دہانی کرتے ہیں ، انہوں نے کامل آغا کو کہاکہ ٹی وی پر جاکر شور مچائیں تو اچھا ہے، ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔ جہانگیر بدر نے کہاکہ انہیں مجبورا کہنا پڑے گا کہ مشرف دور میں 1 میگا واٹ نئی بجلی بھی سسٹم میں نہیں آئی تھی۔

مزید خبریں :