کھیل
22 مئی ، 2015

پہلا ٹی 20:زمبابوے نے پاکستان کو 173رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ٹی 20:زمبابوے نے پاکستان کو 173رنز کا ہدف دیدیا

لاہور.......لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 173رنز کا ہدف دیدیا۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 172رنز اسکور کیے۔ زمبابوے کے ہملٹن مساکادزا 43رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پربولڈ ہوئے، وی سیباندا 13رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سی کے کوونٹری 14رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پرسرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایلٹن چیگمبورا سب سے زیادہ 54رنز اسکور کرکے وہاب ریاض کیگیند پربولڈ ہوئے۔ ایس سی ولیمز 16رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 17رنز پر محمد سمیع کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتام پر آر موتمبامی 4اور اے جی کریمر 2رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔پاکستان کی جانب سے محمدسمیع نے 3اور وہاب ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :