10 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی سے آج صبح ملنے والی دو تشدد زدہ لاشوں کی شناخت سیاسی جماعت کے کارکنوں کے طور پر ہوئی ہے جو ماربل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 سے آج صبح دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کرکے تشدد کے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ دونوں مقتولین کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ عوامی کالونی کے مطابق ایک لاش کے ساتھ ملنے والی پرچی پر ایک موبائل نمبر تحریر تھا۔ جس پر کال کی گئی تو مقتولین کے لواحقین نے جناح اسپتال پہنچ کر لاشوں کو صبیح اللہ عرف سوہنا اور محبت خان کے ناموں سے شناخت کرلیا گیا۔ مقتولین منگھوپیر کے علاقے پختون آباد کے رہائشی تھے۔ دونوں افراد ایک ماربل فیکٹری میں کام کرتے تھے اور ایک سیاسی جماعت بھی وابسطہ تھے۔ عوامی کالونی پولیس دوہرے قتل کی اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔