24 مئی ، 2015
لاہور ......پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا ،زمبابوے کی ٹیم نے ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس اور پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کرنے کو ترجیح دی ۔میچ آج شام 7بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آفریدی الیون سامنا کرے گی مہمان ٹیم زمبابوے کا ، جس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سخت مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست کھائی تھی،پہلے میچ کی طرح آج بھی زبردست مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔آج بھی شائقین کا سیلاب میچ دیکھنے کیلئے گرائونڈ کا رخ کریگا ۔ شائقین کے رش کے پیش نظر قذافی ایک اور گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زمبابوبے ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد سنسان میدان آباد ہوگئے ،محروم شائقین مسرور ہوگئے،مہمان ٹیم نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔