24 مئی ، 2015
لاہور.......پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل زمبابوے کے کپتان ایلٹن چکمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااور مہمان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے اس میچ میں اپنے مقررہ 20اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے،زمبابوین کھلاڑیوں نےاپنی بیٹنگ کےدوران بعض نہایت ہی دلکش اسٹروکس بھی کھیلے جس پر انھیں تماشائیوں نے بھرپور داد بھی دی ۔زمبابوے کی جانب سے ووسی سبانڈا 49،ہملٹن مسکاڈزا39،سین ولیمز 58،کپتان ایلٹن چکمبرا 21رنز سرفہرست تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع ،شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔