24 مئی ، 2015
لاہور.......پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز بھی دو صفرسے اپنے نام کرلی۔پاکستان کی ٹیم زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 176کے ہدف کے تعاقب میں اپنی آٹھ وکٹیں گنوا چکی تھی،تاہم 19اعشاریہ چاراوورزمیں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی جیت لی۔پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین مختار احمد نے آج پھر آج بیٹنگ کی اور 62رنز کی شاندار باری کھیلی، انکے علاوہ عمر اکمل 30،احمد شہزاد اور نعمان انور نے 18،18رنز جوڑ کر ٹیم کو منزل پر پہنچانے کی کوشش جاری رکھی۔کپتان شاہد آفریدی اور تجربہ کار شعیب ملک صرف سات،سات رنز ہی کرسکے۔تاہم میچ کے آخری اوور میں بلاول بھٹی نے شاندار اسٹروکس کھیل کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔زمبابوے کی جانب سے کرس فوفو،سین ولیمزنے دو دو جبکہ برین ویٹوری ،پروسپر اتسیااور سکندر رضا نے ایک ایک حاصل کی۔