انٹرٹینمنٹ
25 مئی ، 2015

فلم ’ٹومارولینڈ‘ نے اس ہفتے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم ’ٹومارولینڈ‘ نے اس ہفتے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ہالی وڈ........سائنس فکشن فلم ’ٹومارولینڈ‘ رواں ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹومارولینڈ‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں محض 4کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ جارج کلونی کی سائنس فکشن فلم ’ٹومارولینڈ‘ کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے خطرناک مشن پر روانہ ہوتا ہے۔ فلم پچ پرفیکٹ سیریز کی دوسری فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں 3کروڑ 80لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، فلم میں شرارتی لڑکیوں کا ٹولہ موسیقی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی ٹھان لیتا ہے اور انٹرنیشنل موسیقی مقابلوں میں بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتا، جبکہ میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ 3کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :