کاروبار
10 مئی ، 2012

کوئلے کوزیر زمین گیس میں بدلنے سے لاگت کم ہوجاتی ہے،ڈاکٹر ثمر

کوئلے کوزیر زمین گیس میں بدلنے سے لاگت کم ہوجاتی ہے،ڈاکٹر ثمر

کراچی…معروف ا یٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کوزیر زمین گیس میں تبدیل کرنے سے پیدا شدہ بجلی کی فی یونٹ لاگت صرف 3 سے چار روپے ہوگی اور حکومت کو صرف 40 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہونگے،کراچی میں انرجی کانفرنس سے خطاب میں ثمر مبارک مند کاکہنا تھا کہ زیر زمین کوئلے کوگیس میں تبدیل کرنے سے کان کنی کے اخراجات بچ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے فی یونٹ بجلی انتہائی سستی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری میں کوئلے کو زیر زمین گیس میں تبدیل کردیا ہے ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد اس منصوبے میں دلچسپی لے رہی ہے مگر یہ بجلی مہنگی ہوگی، حکومت کو سرمایہ کاری کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں :