پاکستان
25 مئی ، 2015

ضمنی انتخاب میں قائدین ، پارٹی عہدیداروں کو مہم چلانے کی اجازت

ضمنی انتخاب میں قائدین ، پارٹی عہدیداروں کو مہم چلانے کی اجازت

لاہور ......لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات میں حکومتی عہدےداروں،پارٹی قائدین کوامیدواروں کی انتخابی مہم چلانےکی اجازت دے دی ، لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پارٹی قائدین پر امیدواروں کی مہم چلانے پر پابندی لگائی ۔ تحریک انصاف معاملہ لاہور ہائی کورٹ لے گئی جس نے آج فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی پابندی کو بنیادی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔ فیصلے کے بعد ضمنی انتخابات میں حکومتی عہدیداروں یا پارٹی قائدین کو امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی ۔ تاہم عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ حکومتی عہدےدار انتخابی مہم کےدوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی نہ کریں،، الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ مہم کی پابندی انتخابات کوشفاف اورغیرجانبدارانہ بنانےکیلئےلگائی گئ۔

مزید خبریں :