پاکستان
25 مئی ، 2015

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف غوث علی شاہ کی درخواست مسترد

 الیکشن کمیشن  کے فیصلے کیخلاف غوث علی شاہ کی درخواست مسترد

کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ کی الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف درخواست مسترد کردی۔سندھ اسمبلی کی نشت پی ایس 29 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غوث علی شاہ نےانتخابی عذرداری کو کراچی الیکشن ٹریبونل سے حیدر آباد الیکشن ٹریبونل منتقل کرنے سے متعلق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کررکھی ہے۔

مزید خبریں :