25 مئی ، 2015
پشاور ......الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کو انتخابی مواد کی ترسیل شروع کردی ہے۔بیلٹ پیپرز سمیت دیگر حساس مواد پولنگ سے دو دن قبل پولنگ اسٹیشن پہنچائے جائیں گے۔پشاور میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئےریٹرنگ آفیسر فواد احمد خان نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو انتخابی مواد کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، جن میں لفافے، اسٹیمپ ، سیل ،ا سٹیمپ پیڈ اور اسٹیشنری وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپراور دیگر حساس انتخابی مواد پولنگ سے دو روزقبل تمام ریٹرنگ آفسران کو فراہم کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عملے کو ضروری تربیت بھی دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور میںانتخابی مواد کی تقسیم کے لئے 4 مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں جی ٹی روڈ پر قائم بلائینڈ انسٹی ٹیوٹ،گورنمنٹ اسکول نمبر 1، میونسپل کارپوریشن اور ایگریکلچر کے دفاتر شامل ہیں۔