پاکستان
25 مئی ، 2015

جوڈیشل کمپلیکس پر خود کش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

 جوڈیشل کمپلیکس پر خود کش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

پشاور......محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے علاقے خزانہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو سال قبل جوڈیشل کمپلیکس پر خود کش حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق خفیہ ادارے کی اطلاع پر خزانہ کے علاقے میں چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم کےرکن ڈاکٹر ایران شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم 2013 میں جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش حملہ کرانے میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات اورخود کش جیکٹس بھی فراہم کرتا تھا، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :