پاکستان
25 مئی ، 2015

ایگزیکٹ، چینل کیلئے انٹرویو دینے والوں کی خفیہ ریکارڈنگ کرتی ہے:کامران خان

ایگزیکٹ، چینل کیلئے انٹرویو دینے والوں کی خفیہ ریکارڈنگ کرتی ہے:کامران خان

کراچی.......ایگزیکٹ کے میڈیا گروپ کے بارے میں کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرویو کے لیے آنے والےافراد کی خفیہ ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ یہ انکشاف جعلی ڈگر ی اسکینڈل کے بعد ایگزیکٹ کے میڈیا نیٹ ورک سے الگ ہونے والے سینئر صحافی کامران خان نے کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کے ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل ملازمت کےلیے آنے والے افراد کی نہ صرف آڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے بلکہ ویڈیو بھی بنائی جاتی ہے۔ جیونیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں کامران خان پروگرام کے میزبان طلعت حسین سے بے ساختہ بولے کہ ان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی ایگزیکٹ کے پاس موجود ہے۔ اس پر طلعت حسین نے جواب دیا کہ ایگزیکٹ نے ریکارڈنگ کی ہوگی، لیکن ان کی کسی ایک چینل سے نہیں، دیگر چینلز سے بھی بات چیت چل رہی تھی۔

مزید خبریں :