پاکستان
25 مئی ، 2015

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں فنڈز کی خوردبرد کا انکشاف

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں فنڈز کی خوردبرد کا انکشاف

کراچی......بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر فنڈز کی خوردبرد کا انکشاف ہواہے۔اندھیر نگری چوپٹ راج، بلدیہ عظمی کراچی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر فنڈز کی خورد برد اور بوگس ملازمین کے نام سے جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوائے گئے ہیں۔بلدیہ عظمی کراچی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے 3مختلف ڈائریکٹرز کے ادوار میں بوگس ملازمین کے نام سے جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوائے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مئی 2009ء سے جاری فراڈ کی تحقیقات مکمل کرلیں،جعلی اکاؤنٹس میں ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں بھیج کر خوردبرد کرلیے گئے،ایک بینک کی3برانچزمیں ایک ہی خاتون ٹیچر کے نام سےالگ الگ اکاؤنٹ کھولےگئے، محکمہ باغات کےمالی کا ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازم کے طور پر بھی جعلی اکاؤنٹ سامنےآیا ہے،جعلی تقرر ناموں کے بعد ڈائریکٹر پےرول ایمپلائی کوڈ جاری کرتا تھا، انکوائری رپورٹ میں 3ڈائریکٹرز ایجوکیشن کے خلاف ایف آئی آر کی سفارش کی ہے، ڈائریکٹر پے رول، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور 2اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی خوردبرد میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :