پاکستان
25 مئی ، 2015

ڈسکہ واقعے کیخلاف پاکستان بار کونسل کل ملک گیر ہڑتال کرے گی

ڈسکہ واقعے کیخلاف پاکستان بار کونسل کل ملک گیر ہڑتال کرے گی

اسلام آباد........پاکستان بار کونسل نے ڈسکہ واقعے کے خلاف کل ملک گیر ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ پاکستان بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ڈسکہ واقعے کے خلاف کل ملک بھر کی باررومز پر کالے جھنڈے لہرائے جائیں گے، احتجاجی اجلاس منعقد کریں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان بارکونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کیا جائے اور وکلاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :