25 مئی ، 2015
راولپنڈی........سادگی کی تصویر بنی ایان علی پیشی کے دوران اچانک اینگری ویمن بن گئیں۔ خوشی خوشی فوٹو شوٹ کرانے والی سپر ماڈل نے غصے میں ویڈیوبنانے والے کا ہاتھ جھٹک دیا۔ سج سنور کر پیشی پر آنے والی ایان علی نے پٹری بدل لی۔ کبھی دیتی ہیں اسٹائل میں انٹری اور کبھی سخت گرمی میں پہن کر آتی ہیں جیکٹ ہڈ والی۔ راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ایان علی پولیس اہلکاروں کے حصار میں آٹھویں بار پیشی پر آئیں۔ گزشتہ پیشی کی طرح اس بار بھی چہرہ کیپ اور ہڈ والی جیکٹ سے ڈھانپ رکھا تھا، نظریں جھکی جھکی تھیں، چال میں بھی دھیما پن تھالیکن پھر ایک دم منظر بدل گیا ۔سادگی کی تصویر بنیں ایان علی اس وقت اینگری ویمن بن گئیں جب ایک من چلے نے ان کی موبائل سے ویڈیو بنانی کی کوشش کی۔ ہاتھ کے اشارے سےمنع کرنے کے باوجود جب وہ صاحب نہ مانے توایان نے غصے میں آکر موبائل اپنے سامنے سے ہٹایا اور آگے بڑھ گئیں۔