25 مئی ، 2015
اسلام آباد.......ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس نے ایگزیکٹ کے چینل کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کے چینل کے لیے مشینری اور آلات غیر قانونی طریقے سے منگوائے گئے، اس کی مشینری اور آلات پر مبینہ طور پر ڈیوٹی اور ٹیکس نہیں دیا گیا،۔ نوٹس میں ایگزیکٹ چینل کو مشینری اور آلات کی دستاویزات جمع کرانے اور تمام سامان کی رسیدیں اور ایئروے بل کی کاپی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔