پاکستان
25 مئی ، 2015

ایگزیکٹ اسکینڈل: ایف آئی اے کا انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ

ایگزیکٹ اسکینڈل: ایف آئی اے کا انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد........ایگزیکٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے انٹرپول کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے آئندہ 24گھنٹوں میں انٹرپول کو خط لکھے گی۔ ایگزیکٹ کے کراچی اور اسلام آباد کے دفتر سے اکھٹے کئے گئے شواہد کو اس خط میں واضح کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف کراچی اور لاہور میں مقدمہ درج ہوسکتاہے جبکہ مقدمے میں جعلی دستاویزات، جعلی ڈگری، پرنٹر، اور مشینوں کی دفعات لگائی جائیں گی۔ ایف آئی اے نے گزشتہ ہفتے ایگزیکٹ کے کراچی دفتر سے 10کمپیوٹر قبضے میں لئے تھے جبکہ دفتر میں رکھے 15کمپیوٹرز کو بھی ڈی کوڈ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شعیب احمد شیخ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر کامران عطااللہ اور اشفاق عالم نے شیعب احمد شیخ کا بیان ریکارڈ کیا اور ایگزیکٹ کے معالی معاملات اور حاصل ہونے والے شواہد سے متعلق تحقیقات کی گئی۔

مزید خبریں :