کاروبار
10 مئی ، 2012

رواں مالی سال کسٹمز کلیکٹوریٹس کے ریونیو کلیکشن میں 35 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کسٹمز کلیکٹوریٹس کے ریونیو کلیکشن میں 35 فیصد اضافہ

کراچی … کسٹمز کلیکٹوریٹس کی جانب سے رواں مالی سال اپریل تک ریونیو کلیکشن میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق تمام کسٹمز کلیکٹوریٹس کی جانب سے اسی عرصے کے دوران 419 ارب روپے جمع کیے گئے تھے جبکہ رواں سال اس عرصے میں 565 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں جو گزشتہ 5 سال کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہے۔ کسٹمز کلیکٹوریٹس کی جانب سے 147 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی، 309 ارب کا سیلز ٹیکس، 70 ارب روپے انکم ٹیکس اور 30 ارب کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کی گئی۔

مزید خبریں :