26 مئی ، 2015
نوشہرہ.......خیبرپختون خوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ کسی کی جان سے کھیلنے جیسا گناہ ہے۔ پریس کلب نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کےخلاف تحقیقات اہم موڑ میں داخل ہوچکی ہے،الزامات ثابت ہونے پر ایگزیکٹ کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں ایگزیکٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔