26 مئی ، 2015
لاہور......لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک دکان میں بوائلر دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ میں گرجا گھر اسٹاپ کے قریب ایک دکان میں بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بو ائلر پھٹنے کےبعد چھت میں پھنس گیا۔ دھماکے سے 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ8 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ جاں بحق افراد میں 15سالہ بلال اور 35سالہ کاشف شامل ہیں۔ واقعے پر علاقے میں سوگ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔