26 مئی ، 2015
لاہور......زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلےون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی خودبھی پہلی بار ہوم کراؤڈ کے سامنے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستانی ون ڈے اسکواڈمیں شعیب ملک اورحماد اعظم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سخت گرمی کے کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا ہے۔ٹاس جیت کر کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی روایتی وکٹ ہے،اس لیےبیٹنگ کو ترجیح دی،پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر بہت خوش ہوں۔