26 مئی ، 2015
لاہور......لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 376رنز کا بھاری ہدف دے دیا ۔پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں صرف 3وکٹوں کے نقصان پر 375رنز اسکور کرلیے جو کہ پاکستان کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 112رنز اسکور کیے، وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے، حارث سہیل 89رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد حفیظ 86اور اظہر علی 79رنز اسکور کرکے پویلین کو لوٹ گئے۔حفیظ اور اظہر نے پہلی وکٹ کی شراکت پر 170رنز بنائےجبکہ شعیب اور حارث نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 201رنز کا اضافہ کیا۔ زمبابوے کے پی اتسیا نے دو اور پنیانگارا نے ایک وکٹ لی۔