کاروبار
26 مئی ، 2015

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے

اسلام آباد........ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17ارب ڈالرز تک پہنچ گئے، جیو نیوز نے دستاویزات حاصل کرلیں، وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر وزیر خزانہ اور ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔وفاقی کابینہ کو اسحاق ڈارکی بریفنگ کے حوالے سے دستاویز جیونیوز نے حاصل کرلی۔ دستاویزات کے مطابق وزیر خزانہ نے بریفنگ میں اعتراف کیا کہ 5 فیصد اقتصادی ترقی کی شرح حاصل نہ کی جا سکی، دھرنا، احتجاج اور سیلاب اقتصادی ترقی کے ہدف میں ناکامی کا سبب بنے۔ بریفنگ دستاویز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے تجارتی خسارہ 0اعشاریہ 72 فیصد بڑھنے کا اعتراف بھی کیا،گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ2اعشاریہ 55 فیصد کم ہوا تھا۔دستاویز میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ملکی برآمدات 3اعشاریہ 16 فیصد کم ہو گئیں،جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح مارچ تک 7اعشاریہ5 فیصد تک آ گئی،اپریل تک 1968ارب روپے ٹیکس اکھٹے کیے،اپریل تک غیر ملکی سرمایہ کاری 2اعشاریہ6 ارب ڈالر رہی،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 17اعشاریہ5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے،6 سال میں اقتصادی ترقی کی شرح پہلی بار 4 فیصد سے بڑھی۔وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں :