پاکستان
26 مئی ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل سے جرمن پارلیمانی وفد نے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل سے جرمن پارلیمانی وفد نے ملاقات

راولپنڈی........آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جرمن وفد نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہااور خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کے عزم کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں :