پاکستان
26 مئی ، 2015

محکمہ پولیس ڈسکہ واقعے پر نادم ہے، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

محکمہ پولیس ڈسکہ واقعے پر نادم ہے، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

لاہور.......آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس ڈسکہ واقعے پر نادم ہے، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، شفاف اور فوری انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ڈسکہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں پولیس کی فائرنگ سے 2 وکیل جان کی بازی ہار گئے تھے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ عرفان طارق کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی پر پولیس کو شاباش د ےرہی ہے، ڈسکہ میں ایک ملازم کی غلطی سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا دامن داغدار ہوا لیکن اس واقعے پر پوری پولیس فورس کو مجرم قرار دینا انصاف کے منافی ہے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج کے ذریعے مثبت پیغام دیں، سرکاری املاک،میڈیا اور عام شہری پر تشدد منفی اثرات چھوڑے گا۔

مزید خبریں :