26 مئی ، 2015
پشاور.......عمران خان نے گوادار کاشغر اقتصادی راہداری کو وفاق اور صوبوں کو جوڑنے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وفاق کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کا 80 فیصد ابھی تک جاری نہیں کیا گیا، پاک چائنا اقتصادی راہداری کو اصل شکل میں بحال نہ کیا گیا تو صوبوں میں نفرت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں وکیل پر فائرنگ کرنے والا شریفوں کا چنا ہوا تھا۔