پاکستان
26 مئی ، 2015

کراچی :رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک، مغوی بچہ بازیاب

کراچی :رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک، مغوی بچہ بازیاب

کراچی ........کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 7مبینہ دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا، گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سے ملنے والے دھماکا خیز مواد کو آج شام تلف کردیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈر خرم نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ رینجرز نے گزشتہ رات ایک گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں سرچ آپریشن کیا، اسی دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیاجبکہ ایک نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے ایک مغوی بچے کو بھی بازیا ب کرالیا۔ بچے کو 6مئی کو بلدیہ ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا۔ سیکٹر کمانڈر رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گرفتاری سےبچنے کے لیے رینجرز پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر توصیف جاں بحق ہوگیا، رینجرز نے گذشتہ رات اورنگی ٹاؤن پریشان چوک پر آپریشن کا آغاز کیا تھا اوراسی دوران رینجرز پر ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیاتھا، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جس کے بعد مزید نفری طلب کرکے آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھادیا گیا تھا۔ رینجرز حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور لانڈھی میں کی گئی کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔ رینجرز حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ دہشت گرد کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملوں، بھتہ خوری،دہشت گردی، بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں ملوث تھے۔ رینجرز ذرائر کے مطابق، دہشت گرد کراچی میں سانحہ صفورہ سے بھی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مزید خبریں :