27 مئی ، 2015
لاہور.......پاکستان نےپہلےون ڈےانٹرنیشنل میچ میںزمبابوےکو41رنزسےشکست دےدی،376رنزکےتعاقب میں زمبابوےٹیم اپنے مقررہ پچاس اوورز میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر 334رنزبناسکی۔مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان ایلٹن چگمبرا 117رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔انکے علاوہ ہیملٹن مسکاڈزا 73،سکندر رضا 36 ، سین ولیمز36دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور زمبابوے ٹیم کو جیت کے لیے 376کا ہدف دیا،تاہم وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان کی جانب سے آج سب سے اچھی بولنگ وہاب ریاض نے کی اور تین وکٹیں اپنے نام کیں۔جبکہ انور علی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شعیب ملک کو انکی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔