پاکستان
10 مئی ، 2012

شارٹ فال 8 ہزار200 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے

شارٹ فال 8 ہزار200 میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے

لاہور … ملک میں بجلی کا بحران دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے، شارٹ فال 8 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ وزارتِ پانی وبجلی حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 8200 میگا واٹ تک ہوگیا ہے۔ اس بدترین بحران کی وجہ سے لاہور میں 14 گھنٹے کی ریکارڈ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں اس کا دورانیہ 22گھنٹے تک ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے تیل اور گیس نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار دینے سے معذرت کر لی ہے۔ ادھر بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے، کئی علاقوں میں شہری پانی سے بھی محروم ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ راتیں بھی جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

مزید خبریں :