27 مئی ، 2015
گوجرانوالہ ........گوجرانوالا کی عدالت نےڈسکہ واقعے کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ کو12روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکردیا۔پیر کے روز سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ملزم کی فائرنگ سے 2وکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم سابق انسپکٹر شہزاد وڑائچ کو پیش کیاگیا ہے ۔ پولیس نے عدالت سے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، جس پر عدالت نے ملزم شہزاد وڑائچ کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے حکم دیا کہ 8جون کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔ پیر کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پولیس انسپیکٹر شہزاد وڑائچ کی فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔