27 مئی ، 2015
اسلام آباد ......قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے فارم 15 کے حصول اور اسکے طریقہ کار سے متعلق انکوائری کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کچھ دیر میں سنایا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی تجاویز کے مطابق فارم 15 کے حصول کیلئے تھیلے کھولنے پر اعتراض نہیں ہے۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کا ان کیمرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ن لیگ ،پی ٹی آئی ،ق لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما اور وکلا شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے فارم 15 کے حصول اور اسکے طریقہ کار سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے وکلا نے تجاویز کمیشن کے سربراہ کو دیدیں ،جس پر کمیشن کے سربراہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔