پاکستان
26 جنوری ، 2012

لاہورہائیکورٹ میں خرم رسول کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

لاہورہائیکورٹ میں خرم رسول کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیشی کی بنیاد پر مسترد کر دی۔ ایل پی جی کوٹہ فراڈ کیس میں مطلوب خرم رسول نے آج لاہور ہائی کورٹ سے اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست کے لئے رجوع کیا تھا جس پر عدالت کے دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور نیب حکام کو طلب کیا۔ نیب نے موٴقف اختیار کیا کہ خرم رسول 71 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ خرم رسول کے وکیل نے استدعا کی کہ خرم رسول کو سیکیورٹی خدشات ہیں میڈیا نے بھی اس معاملے کو بڑا اچھالا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب داد رسی کے لئے کوئی شخص خود رجوع نہیں کرتا تو عدالت کیسے داد رسی کرے۔ خرم رسول کے وکیل نے درخواست کی کہ حفاظتہ ضمانت کی درخواست مسترد نہ کی جائے، میں درخواست واپس لے لیتاہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست واپس لیں یا نہ لیں ہم خرم رسول کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔

مزید خبریں :