کاروبار
28 مئی ، 2015

کمزور نظام نے مہنگائی کم کرنے کی حکومتی صلاحیت کی قلعی کھول دی

کمزور نظام نے مہنگائی کم کرنے کی حکومتی صلاحیت کی قلعی کھول دی

کراچی.......کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلئے حکومت بجٹ محدود اقدامات ہی کر سکتی ہے، طاقت ور مہنگائی خوروں کے سامنے کمزور نظام نے موجودہ مالی سال میں بھی مہنگائی کم کرنے کی حکومتی صلاحیت کی قلعی کھول دی تھی۔ گذشتہ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 40 فیصد کمی اور عالمی منڈی میں مختلف مصنوعات کی قیمتیں واضح گرنے کے باوجود سیمنٹ، سریا، گھی، تیل سمیت مختلف اشیائے صرف سے متعلق کاروباری طبقے نے قیمت کم کرنے میں وہ تیزی نہ دکھائی جو یہ قیمتیں مہنگی ہوتے وقت دکھاتے ہیں۔ کمزور انفورسمنٹ اور گٹھ جوڑ کے خلاف ڈٹنے میں سستی، مہنگائی کم کرنے میں آڑ ے آنا عوام کیلئے کوئی بڑی بات نہیں۔ پنجاب حکومت نے صرف گھی کی قیمتوں کے بارے میں سختی دکھائی لیکن دیگر صوبائی حکومتیں تو گھی تیل کی قیمتیں کم کروانے میں ناکام رہیں، قیمتیں کم نہ کرنے والی صنعتوں پر بجٹ میں ٹیکس بڑھاکر یہ رقم یوٹیلی اسٹور کو منتقل کرنا ایک اچھی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔حکومت اگلے بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹور ز پر زیادہ سبسڈیز اور انکے نیٹ ورک میں تیزی سے اضافہ کر کے مہنگائی پر کسی حد تک قابو پا سکتی ہے، ساتھ ساتھ تمام صوبائی حکومتوں کو مہنگائی میں کمی کا سخت منصوبہ بنانا ہو گا۔

مزید خبریں :